ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت بریگزٹ سے متعلق اپنی منصوبہ بندی سے آگاہ کرے: برطانوی ارکان پارلیمان

حکومت بریگزٹ سے متعلق اپنی منصوبہ بندی سے آگاہ کرے: برطانوی ارکان پارلیمان

Tue, 11 Oct 2016 16:13:03    S.O. News Service

لندن،11؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی ارکان پارلیمان کے ایک گروپ نے یورپی یونین سے انخلاء کی منصوبہ بندی پر رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قدامت پسند رکن پارلیمان آنا سوبری کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ برطانیہ کے یورپی یونین کی داخلی منڈی کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کے موضوع پر پارلیمان میں بحث کی جائے۔ لیبر پارٹی کے سابق سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ بریگزٹ کے حوالے سے لندن حکومت کو اپنا طریقہ کار ایک دستاویز کی صورت میں پارلیمان میں بحث کے لیے پیش کرنا چاہیے۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کہہ چکی ہیں کہ وہ برطانیہ کے اس کے یورپی ساتھیوں کے ساتھ مثبت اور دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتی ہیں۔


Share: